ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات 1.72 لاکھ کے ساتھ کمی - نیوز کورونا

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملات کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات کم ہوکر 1.72 لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے فعال معاملات کے ضمن میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ مہاراشٹر 1.47 لاکھ معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

News
کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 1.72 لاکھ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:54 AM IST

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملات کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات کم ہوکر 1.72 لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ تعداد حالانکہ اب بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست میں پیر کو 6,835 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27.71 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا کے فعال معاملات کے ضمن میں کرناٹک کا پورے ملک میں پہلا نمبر ہے جب کہ مہاراشٹر کا دوسرا نمبر ہے۔ انفیکشن کے معاملہ میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 27,71,969 ہوگئی ہے۔ اس دوران 15,409 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,66,774 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 120 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 33,033 ہوگئی ہے۔

نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ ریاست میں فعال معاملات 8,694 مزید کم ہوکر اب 1,72,141 تک پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات کے سلسلہ میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ مہاراشٹر 1.47 لاکھ معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن، صحت یاب اور اموات کے معاملہ میں مہاراشٹر چوتھے نمبر پر ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.