ETV Bharat / state

Voter Verification Campaign جمہوری نظام میں حق رائے دہی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، عبدالمنان سیٹھ

عبدالمنان سیٹھ نے ناموں کے اندارج کی مہم چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہماری اصل طاقت ہے اگر اس بار ہم لوگوں نے نظر انداز کردیا تو فرقہ پرست طاقتیں اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوجائیں گے اور ہماری سیاسی، معاشی، اور مذہبی شناخت کو نقصان پہنچائیں گے۔ Abdul Manan Seth appealed to the people to register their names in the voter list

عبدالمنان سیٹھ
عبدالمنان سیٹھ
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 12:06 PM IST

ریاست کرناٹک کے کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے نائب صدر عبدالمنان سیٹھ نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ دنیا کی تاریخ کئی ایسے انقلابی واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں عوام نے انتخابات میں اپنے ووٹوں کی قوت سے جمہوری، سیاسی اور معاشی انقلاب برپا کیے۔ ووٹوں کی طاقت جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے جس کے نتیجے میں ایک بہتر شخص ایوان میں پہنچ سکتا ہے اور یوں معاشرے میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔خدا کے لیے اس بار اپنے لیے، اپنی نسلوں کے لیے فکر مند ہوتے ہوئے اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ہم غفلت سے کام لیں گے تو آنے والے انتخابات میں ممکن ہے کہ اس کے لیے بھاری قیمت چکانی پڑے۔کرناٹک الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگان کا مسودہ عوام کے لیے 9/نومبر کو پبلش کیا ہے۔جسے دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاستِ کرناٹک میں 27,08,947نام فہرست رائے دہندگان سے ڈیلیٹ ہوچکے ہیں ایک اندازے کے مطابق جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔جبکہ 11,13,063ناموں کا ریاست کی فہرست رائے دہندگان میں اندراج ہوا ہے جس میں بہت کم نام مسلمانوں نے اندراج کرائے ہیں۔ Abdul Manan Seth appealed to the people to register their names in the voter list

انھوں نے پریس نوٹ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مسودہ میں بالکل عیاں ہے کہ بیدر ضلع میں 87676نام ڈیلیٹ ہوچکے ہیں جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور مرد 15272،خواتین17689و دیگر3 کے منجملہ32964ناموں کا اندراج بیدر ضلع کے فہرست رائے دہندگان میں ہوا ہے۔ جس میں مسلمان بہت کم اپنے ناموں کا اندراج کرائے ہیں۔ اس میں ہماری کاہلی کے علاوہ منظم طریقے سے بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کی سیاسی حیثیت کو ختم کردیا جائے اور ان کی نمائندگی کو نہ ہونے کے برابر کردیا جائے۔ ہم نے کبھی ووٹر لسٹ کی دیکھا نہیں ہے صرف انتخابات میں ہی ووٹر لسٹ یاد آتی ہے اور اس میں نام نہیں ہوتے ہیں تو رائے دہی کے حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔

عبدالمنان سیٹھ نے پریس نوٹ کے ذریعے بیدر ضلع کے ذمہ داران علماء کرام، ائمہ مساجد،سماجی اداروں،انجمنوں،بلا تفریق سیاسی قائدین‘سوشیل ورکرس، عوام منتخب نمائندوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ مسجد کو مرکز بنا کر کرناٹک الیکشن کمیشن نے مسودہ جاری کرکے ناموں کے اندراج، فہرست متعلق دعوے و اعتراضات کی آخری تاریخ 8/ڈسمبر2022بتائی ہے۔اس موقع کو غنیمت جان کر اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خصوصی توجہ کے ساتھ اپنے گھر کے،خاندان کے، اور اپنے گھروں اور مساجد کے اطراف و اکناف کے افراد کے ناموں کا زیادہ سے زیادہ اندارج کرائیں۔خصوصی طورپر 3اور4/ڈسمبر 2022اپنے اپنے متعلقہ رائے دہی مراکز پر بی ایل اوز موجود رہیں گے جن کے نام فہرست میں ہے یا نہیں یا ناموں کا صحیح اندراج کرانا ہو تو مذکورہ بالا تواریخ کو اپنے متعلقہ پولنگ بوتھس جائیں جن لوگوں کے نام پہلے ہی سے درج ہیں وہ فہرست میں جانچ لیں کہ ان کے نام فہرست میں باقی ہیں یا نہیں اگر نہیں تو ان ناموں کو دوبارہ فہرست میں شامل کروائیں ۔

کرناٹک الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں ایک APP بھی جاری کیا ہے آپ گھر بیٹھے یہ کام کرسکتے ہیں۔عبدالمنان سیٹھ ناموں کے اندارج کی مہم چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہماری اصل طاقت ہے اگر بارہم لوگوں نے نظر انداز کردیا تو فرقہ پرست طاقتیں اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوجائیں گے اور ہماری سیاسی،معاشی، اور مذہبی شناخت کو نقصان پہنچائیں گے۔علماء کرام،مشائخین عظام،ائمہ مساجد و خطیب حضرات سے اپیل ہے کہ وہ پنچوقتہ نمازوں اور نمازِ جمعہ کے موقع پر اپنے خطبات کے ذریعہ عوامی بیداری کے لیے مہم چلائیں۔

مزید پڑھیں:Voter Verification Campaign in Yadgir یادگیر میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے گھر گھر مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.