اٹھارہ جون کو ریاستی کانگریس نے اپنے ہی رکن اسمبلی روشن بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمی انجام دینے کے معاملے میں معطل کردیا تھا۔
بیگ کا کہنا ہے کہ' جس طرح سے کانگریس پارٹی نے برتاؤ کرتے ہوئے معطل کیا ہے اس سے انھیں کافی تکلیف پہنچی ہے'۔
بیگ نے مزید کہا کہ' ریاست میں لیڈرشپ ناکام ہوگئی ہے یہاں کوئی جوابدہی نہیں ہے، جس کے بعد اب وہ نہ تو ممبئی جائیں گے اور نہ ہی گوا بلکہ اب وہ راست طور پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیں گے'۔
روشن بیگ نے یہ بھی کہا کہ' اگر وہ بی جے پی میں بھی شامل ہوجاتے ہیں تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے'۔