ETV Bharat / state

بیدر میں جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 11:18 AM IST

Jamaat e Islami Hind۔ Ijtema e Aam in Bidar۔ General gathering of in Bidar۔ بیدر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک بڑا اجتماع عام منعقد کیا جائے گا۔ جس کا اہم مقصد خوشگوار خاندان کی تشکیل نو کے لیے خواتین میں شعور بیدار کرنا اور اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا اس میں شامل ہیں۔ جس کے لیے آٹھ مختلف مقامات پر خواتین کے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

General gathering of Jamaat e Islami Hind in Bidar

بیدر: ضلعی ذمہ دار شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر محترمہ توحیدہ سندھے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے شعبۂ خواتین کی جانب سے مختلف عنوانات پر ضلع بھر میں آٹھ مقامات پر خواتین کے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ خواتین کے اجلاس ہیں۔ اس لیے ضلع کے مختلف تعلقہ جات کی خواتین کو جوڑ کر ضلع میں ایک بڑا اجتماع کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے اس ضلعی اجتماع عام سے پہلے ضلع بیدر کے آٹھ مقامات پر خواتین کے ایک روزہ اجتماعات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ خواتین کو بآسانی ان پروگرامز میں شرکت کرنے کا موقع مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کا باشعور ہونا وقت کی اہم ضرورت: جماعت اسلامی ہند

انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کی صدارت محترمہ شکیلہ خانم ریاستی سیکرٹری شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک فرمائیں گی۔ محترمہ ساجدہ رکن شوریٰ جماعت اسلامی کرناٹک ہبلی، محترمہ توحیدہ سندھے بیدر ضلع ذمہ دار شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر مہمان مقرر کے طور پر شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو بسوا کلیان کے بھوسگے فنکشن ہال میں، 13 جنوری کو بھالکی میں، 14 جنوری کو بگدل میں، 16 جنوری کو دن میں دو بجے، ہمنا آباد میں، 16 جنوری 11 بجے دن چٹگپہ میں، 17 جنوری کو تعلقہ اوراد میں اور 18 جنوری کو بیدر شہر کے ممتاز فنکشن ہال میں اجتماع عام بعنوان موجودہ حالات میں مسلم خواتین کا مقام اور ذمہ داریاں منعقد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد خوشگوار خاندان کی تشکیل نو کے لیے خواتین کو تیار کرنا، اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کے لیے خواتین کو آمادہ کرنا، اجتماعی زندگی گزارنے اور اقامت دین کی جدوجہد کرنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا، قران حکیم اور ہماری زندگی، بہتر سماج کی تشکیل کے لیے عملی جدوجہد کرنے کے لیے خواتین و طالبات کو تیار کرنا، آخرت کی جوابدہی کا احساس پیدا کرنا، تمام اخلاقی برائیوں سے دور رہنے کی تلقین کرنا جیسے مقاصد شامل ہیں۔ اس موقع پر ناظم شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند ام حبیبہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.