ETV Bharat / state

Ijtema Aam 2023 Held In Bidar بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں تاریخی اجتماع کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 6:53 PM IST

ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد میں اجتماع عام بعنوان چلو کچھ تدبیر کریں، کچھ کام کریں (پندرہ نکاتی پروگرام)کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس اجتماعی تقریب میں بیدر اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مشہور علما کرام نے شرکت کی۔

بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں تاریخی اجتماع کا اہتمام

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد میں اجتماع عام بعنوان چلو کچھ تدبیر کریں، کچھ کام کریں (پندرہ نکاتی پروگرام)کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس اجتماعی تقریب میں مولانا غیاث احمد رشادی،ڈاکٹر عبدالقدیر،ڈاکٹر شاہ ضیاء الاسلام، محفوظ الرحمن صاحب قاسمی،مولانا نذیر احمد صاحب رشادی،مولانا مُختار احمد رشادی اور ایڈیشنل ایس پی نے شرکت کی۔

صفا بیت المال شاخ ،تنظیم دوڑو اللہ ، رابطہ ملت ضلع اور بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تاریخی جامع مسجد میں بوقت بعد نمازِ مغرب تا عشاء اجتماع عام بعنوان ”چلو کچھ تدبیر کریں، کچھ کام کریں“(پندرہ نکاتی پروگرام)کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر عبدالقدیر صدر رابطہ ملت ضلع بیدر نے کی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شاہ ضیا ء الاسلام کنجِ نشین جنیدی صدر تنظیم دوڑ و اللہ کی طرف نے کیا۔

پروگرام کا آغاز مولانا مفتی لئیق صاحب کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام الناس کی خدمت میں اہم خصوصی نمبرات ایک جگہ جمع کرکے خصوصی شکل دی ہے تاکہ عوام اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

اس موقع ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ مختلف مکاتب و مسالک اور تنظیموں کے فکر مند احباب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے موجودہ حالات بدلنے اور مسلمانوں کو بے عملی و مایوسی سے باہر نکالنے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔ انھوں نے اپنے تاثرات میں 15 نکاتی پروگرام اور چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں تحریک کو بیحد سراہتے ہوئے اس تحریک کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اپنی جانب سے تحریک کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اور کہا کہ اسی ضمن میں آج فکر ملت شخصیت مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں ”چلو کچھ تدبیر کریں اور کچھ کام کریں“کے زیر عنوان منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15نکاتی پروگرام کو پروجیکٹر کے ذریعے بتایا۔انھوں نے کہا کہ ملک اور مسلمانوں کے موجودہ حالات کی تبدیلی کیلئے مثبت انداز میں کام کرنا آج کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کیلئے منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت 15 نکاتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اس پروگرام کو ایک تحریک کے تحت پورے ملک میں چلایا جائے گا مسلمانوں کے باضمیر دانشمند حساس درد مند دعوت و تعلیم کے شعبوں میں سرگرم تنظیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کے متحمل افراد کو اس تحریک کے ساتھ جوڑتے ہوئے 15 نکاتی پروگرام کے ہدف کو پورا کیا جائے گا۔

اجلاس کی خصوصیت یہ رہی کہ شہ نشین پر مختلف مسالک و مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کی شرکت رہیں۔اس کے علاوہ صدرِ پروگرام ڈاکٹرشاہ ضیا ء الاسلام کنجِ نشین جنیدی صدر تنظیم دوڑ و اللہ کی طرف کے خطاب کے علاوہ محفوظ الرحمن صاحب قاسمی ناظم مدرسہ مرکز تعمیرِ ملت کیرانہ، صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا (یو پی)‘مولانا نذیر احمد صاحب رشادی صدر صفا بیت المال شاخ گلبرگہ و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک زون نمبر1،مولانا مُختار احمد رشادی ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک زون نمبر1 پُر مغز خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bidar Superintendent of Police Visits Dargah بیدر ایس پی نے درگاہ پر لوگوں کے درمیان ہیلمٹ تقسیم کیا

اجلاس کے آخر میں مولانا محمد مونس کرمانی صدر صفا بیت المال بیدر نے تمام مہمانوں و مدعوئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی صفا بیت المال اور منبر و محراب فاؤنڈیشن کے اجلاس ہوں گے امید کہ آپ تمام احباب ضرور تشریف لائیں گے اور ہمت افزائی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.