بنگلور: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما کمار سوامی نے پنچ رتنہ یاترا کے ذریعہ ریاست بھر کے دورے کے دوران کہا کہ اگر وہ کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے تو وہ پارٹی کو تحلیل کر دیں گے۔ غور طلب ہے کہ جے ڈی (ایس) نے اس سال مئی میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل کرناٹک کے لوگوں سے مفت تعلیم، مفت رہائش، کسانوں کے لیے قرض معافی وغیرہ جیسے وعدے کرتے ہوئے پنچ رتن یوجنا کا اعلان کیا ہے. کمار سوامی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر میں ایسے پروگرام نہیں دیتا جو کسانوں کو قرض سے آزاد رکھ سکے، تو میں اپنی پارٹی کو تحلیل کر دوں گا اور میں پھر سے ووٹ مانگنے نہیں آؤں گا۔"
یہ بھی پڑھیں:
پارٹی کی 'پنچ رتن یاترا' لوگوں کو 'پنچ رتن' نامی پانچ گنا پروگرام کے بارے میں مطلع کرنا ہے جسے جے ڈی (ایس) اقتدار میں آنے پر لاگو کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں معیاری تعلیم، صحت، رہائش، کسانوں کی فلاح و بہبود اور روزگار شامل ہیں۔ جے ڈی (ایس) لیڈر کمار سوامی نے اس بات کو دوہرایا کہ اگر وہ کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر پائے تو پارٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ کمار سوامی نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ مسائل سے لوگوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور میں لوگوں کو درپیش مسائل اور ریاست کی مجموعی ترقی کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوں۔
کمار سوامی نے اپنی پارٹی کی پنچ رتنا یاترا کے دوران کہا کہ "کانگریس کے دور میں ہم نے 3000 سے زیادہ خاندانوں کو خودکشی کرتے ہوئے دیکھا ہے اور انہوں نے کسانوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش نہیں کی. انہوں نے ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی. کمار سوامی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے کسانوں کا مذاق اڑایا یے. یہ دونوں پارٹیاں حکومت بنانے کے لیے میرے دروازے پر دستک دینے آئے تھے. ہم اس وقت فارمرس کے قرضوں کو معاف نہیں کر سکے تھے اور پھر بھی میں نے 25,000 کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیے تھے۔