ETV Bharat / state

IA Jet Plane Crashed In Karnataka کرناٹک کے چامراج نگر میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ - ریاست کرناٹک کےریاست کرناٹک کے چامراھ نگر

ریاست کرناٹک کے چامراج نگر بھارتی فضایہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے کے بارے میں جانکاری ساجھا کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ نے کہا کہ ایک تربیتی طیارہ آج کرناٹک کے چامراج نگر کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

کرناٹک کے چامراج نگر میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ: دو پائلٹ محفوظ

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 1:30 PM IST

Updated : Jun 1, 2023, 2:07 PM IST

کرناٹک کے چامراج نگر میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

بنگلورو: کرناٹک کے چامراج نگر میں بھارتی فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے اور اطمینان کی بات یہ ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے بھی اس حادثے سے متعلق خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ فضائیہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک کرن تربیتی طیارہ آج کرناٹک کے چامراج نگر کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

  • #WATCH | A Kiran trainer aircraft of the IAF crashed near Chamrajnagar, Karnataka today, while on a routine training sortie. Both aircrew ejected safely. A Court of Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident: Indian Air Force pic.twitter.com/RQn6JFRJqH

    — ANI (@ANI) June 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ 'عملے کے دونوں ارکان طیارے سے بحفاظت باہر نکل آئے۔' دونوں پائلٹ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کے ذریعہ طیارے سے چھلانگ لگا دی اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ضلع پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور تحقیقات کر رہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ دونوں پائلٹ ٹریننگ پر تھے۔ فی الحال حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IA Jet Plane Crashed In Karnataka کرناٹک کے چامراج نگر میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

  • A Kiran trainer aircraft of the IAF crashed near Chamrajnagar, Karnataka today, while on a routine training sortie. Both aircrew ejected safely. A Court of Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.

    — Indian Air Force (@IAF_MCC) June 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی تھی۔ اپاچی ہیلی کاپٹر میں معمولی تکنیکی خرابی تھی۔ جس کے بعد اپاچی کی احتیاطی لینڈنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں متعدد طیارے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں جن میں عموما جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے جب کہ شاذ ونادر ہی پائلٹ اور عملہ محفوظ رہتے ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2023, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.