گلبرگہ: حضرت سید نصر الدین چشتی دیوان اجمیر شریف نے ریاست کرناٹک گلبرگہ میں واقع گلبرگہ شریف کا دورہ کیا۔اس موقع پر بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ,حضرت گنج بخش, بارگاہ شیخ دکن اور امپا مندر اور دیگر خانقاہ اور بارگاہ میں حاضری دی ۔اس موقع پر سوامی ہومیلناتھ جی, سابقہ وزیر سی ایم ابراھیم اور دیگر سماجی ملی مذہبی سیاسی لیڈران نے شرکت کی ۔Hzt Nasirudin Chisti Visit Gulbarga Sharif In Karnataka
اس موقع پر حضرت سید نصیر الدین چشتی نے کہاکہ ملک بھر کے مختلف ریاستوں میں ان کا دورہ چل رہا ہے ۔ملک میں قومی ایکجتی، بھائی چارگی کو قائم رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کی مدد سے ہی ملک کی ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:Bahmani Foudation بہمنی فاونڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیراہتمام جشن رحمت العالمینﷺ
انہوں نے کہاکہ قومی ایکجتی بھائی چارگی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔آج چند فرقہ پرست ذہن کے لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مقصد سے ہی تمام مذاہب کے رہنماوں سے ملاقات کرکے بھائی چارگی اور امن کا پیغام عام کرنے کوشش کی جارہی ہے۔Hzt Nasirudin Chisti Visit Gulbarga Sharif In Karnataka