چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بنیاد 1986 رکھی گئی تھی ۔ یہ اداریہ گلبرگہ، بیدر، رایچور، کپل، یادگیر کے تجارت اور صنعت وحرفت کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا۔ جس میں 3414 ووٹرس ہیں ۔ اس ادارے کا انتخاب سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے ۔ اس سے پہلے یہاں امرناتھ پاٹل گروپ کو اس ادارے کا صدر بنایا گیا تھا۔اس مرتبہ تین گروپ نے انتخابات میں حصہ لیا ہے ۔
یہاں ووٹرس بڑے جوش کے ساتھ ووٹنگ کر تے ہوئے دکھائی دیئے۔اس انتخابات میں مسلم امیدوار نے بھی حصہ لیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے ۔کہ یہاں کے ووٹرس کس گروپ کو کامیاب کرتے ہیں ۔یہ نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا۔