ETV Bharat / state

Man Kills Wife in Karnataka's Karwar شوہر نے بیوی کا قتل کر کے لاش جنگل میں پھینک دیا - کرناٹک کے کاروار علاقے کے تیراگاوں

تیراگاؤں کے ہالیال تعلقہ میں گذشتہ 22 فروری کی رات تکارام نام کے ایک شخص اور اس کی بیوی شانتا کماری کے درمیان دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کے ایشو پر جھگڑا ہوا۔ شوہر نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ اس نے لاش کو ایک ٹرانسپورٹ گاڑی پر چھپا کر رام نگر کے جنگل میں پھینک دیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Man Kills Wife In Karnataka's Karwar
Man Kills Wife In Karnataka's Karwar
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 12:11 PM IST

کاروار (کرناٹک): کرناٹک کے کاروار علاقے کے تیراگاؤں کے ہالیال میں پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کرنے اور لاش کو پانی کے خالی ڈرم میں چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت ہلیال تعلقہ کے تیراگون گاؤں کے تکارام ماڈی والا کے طور پر ہوئی ہے۔ تکارام اپنی بیوی شانتا کماری (38) کے ساتھ تراگم گاؤں میں رہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق 22 فروری کی رات کو شانتا کماری اور تکارام کے درمیان دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کو لے کر لڑائی ہوئی۔ اس جھگڑے میں شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اگلے دن اس نے لاش کو پانی کے خالی بیرل میں لاد کر کرائے کی گاڑی میں جنگل میں پھنک دیا۔

مجرم تکارام نے ایک ٹاٹا ایس گاڑی کرایے پر لی اور لاش کو رام نگر کے جنگل میں پھینکنے کے لئے ڈرائیور رضوان اور النور کے سمیر پنتوجی نام کے ایک شخص کی مدد لی۔ جب مقامی لوگوں نے بیرل کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو انہیں شک ہوا۔ مقامی باشندوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو جنگل میں پھینکنے اور قتل کے الزام تکارام کو گرفتار کر لیا۔ ہلیال اور رام نگر کی پولیس نے جگہ جگہ چھاپہ ماری مہم چلا کر اس معاملے میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فی الحال ملزم تکارام، رضوان اور سمیر پنتوجی ہالیہ سب جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mandya Murder Case منڈیا میں نامعلوم شخص کا بے دردی سے قتل، لاش کے کئی ٹکڑے برآمد

توکارام اور شانتھا کماری کی شادی دو تین سال پہلے ہوئی تھی۔ دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات کے ایشو پر تکا رام اور اس کی بیوری شانتا کماری کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اترا کنڑ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گذشتہ روز 22 فروری کی رات کو بھی لڑائی ہوئی تھی۔ اس وقت شوہر تکارام نے اپنی بیوی شانتا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ لاش کو ایک بیرل میں ڈال کر جنگل میں پھینک دیا۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.