ETV Bharat / state

Hubballi Student Kidnap Case: کروڑوں روپے جیتنے والے طالب علم کو دوستوں نے اغوا کر لیا، سات گرفتار

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 10:14 PM IST

غریب نواز ملا جو ایک انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔ اس نے آن لان گیم میں 11 کروڑ روپے جیتا تھا، جس کے بعد اس کے دوستوں نے اسے اغوا کرلیا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ Hubballi police arrested 7 accused

کرناٹک: غریب نواز ملا کے اغوا کے الزام میں 7 نوجوان گرفتار

ہبلی: ہبلی کے نیشنل ٹاؤن منٹورا روڈ کے رہنے والے غریب نواز ملا کے اغوا کیس میں ہبلی پولیس نے گذشتہ رات بیلگاوی کے کٹور کے پاس سے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انجیئرنگ کے طالب علم غریب نواز ملا کو 6 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔ Hubballi Student Kidnap Case

چھ اگست کو درج شکایت کے تحت ہبلی کے محمود عارف، عمران، عبدالکریم، حسین صاحب، عمران مدارالی، توصیف اور محمد رزاق کو گرفتار کیا گیا۔ 6 اگست کو غریب نواز کے والد نے بینڈی گیری پولیس اسٹیشن میں اس کے اغوا کی شکایت درج کرائی تھی۔ اغوا کاروں نے غریب نواز کے والد کو فون کر کے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب وہ راضی نہیں ہوئے تو انہوں نے 15 لاکھ کا مطالبہ کیا اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

بتایا جارہا ہے کہ شہر کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم غریب نواز اور اس کے دوست دلاور نے آن لائن کیسینو گیم کھیل کر کروڑوں روپے جیتے۔ اس نے کچھ رقم اپنے دوست غریب نواز کے اکاؤنٹ میں یہ کہہ کر ٹرانسفر کر دی کہ اتنی رقم رکھنے میں انہیں پریشانی ہو رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جانکار ملزم نے غریب نواز ملا کے ایک دیگر دوست محمد عارف کی مدد لی اور اسے گوکل روڈ پر ڈیکلاتھون کے پاس سے اغوا کر لیا۔

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہبلی دھارواڑ کمشنر لابو رام نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے چار الگ الگ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں۔ انسپکٹر شیاماراجا سجنار، جگدیش ہنچنالا، جے ایم کلیمرچی اور روی چندر بدافکیرپا کی قیادت میں ایک آپریشن کیا اور ملزمان کے موبائل نیٹ ورک کو ٹریک کرنے کے بعد اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain Lashes in Karnataka: کرناٹک میں موسلا دھار بارش سے پانچ کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.