ETV Bharat / state

ان لاک ون میں بھی ہوٹل کاروباری مایوس - ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ

لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد 8 جون سے ہوٹلز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ میں موجود میگھا درشی ہوٹل کو بھی اس دوران کھولا گیا، مگر ہوٹل مالک کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

Hotel business is also disappointed in Unlock One
ان لاک ون میں بھی ہوٹل کاروباری مایوس
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:49 PM IST

لاک ڈاؤن سے پہلے عام دنوں میں جہاں ہر روز پندرہ سے بیس ہزار روپے کا ہوٹل کاروبار ہوا کرتا تھا وہیں اب صبح سے شام تک ایک ہزار دو ہزار روپے روزانہ کا کاروبار ہو رہا ہے۔

ان لاک ون میں بھی ہوٹل کاروباری مایوس

ہوٹل کے مالک شیٹی نے بتایا کہ اس ہوٹل کا کرایہ ماہانہ 80 ہزار روپے ہے آر ٹی سی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن یادگیر کی جانب سے گزشتہ ماہ کے کرایہ کے لئے نوٹس دی گئی ہے کرائے کو 20 فیصد کم کرتے ہوئے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ یادگیر میں محدود بسیں چلائی جا رہی ہیں، ضلع کے چار تعلقہ جات کے لیے مخصوص بسیں چلائی جا رہی ہیں جس کے چلتے مسافروں کی تعداد بھی کم ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام بہت کم سفر کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بس اسٹینڈ میں موجود ہوٹل اور دیگر دکانوں کے کاروبار نہ کے برابر ہیں۔

ہوٹل کے مالک شہٹی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے بارے میں غور کرے اور تین مہینے تک کا کرایہ اور بجلی بل معاف کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.