ETV Bharat / state

HMS Unani Medical College ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج اقلیتی طلباء کے لیے روشن چراغ - حاجی اقبال احمد

کرناٹک کے تمکور میں واقع ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج کے قیام سے ہر سال تقریبا 60 طلبا و طالبات طبی تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر بن رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:44 AM IST

Updated : Mar 14, 2023, 12:26 PM IST

یونانی میڈیکل کالج اقلیتی طلباء کے لیے روشن چراغ

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے تمکور شہر جو کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں انفراسٹرکچر، تعلیمی، سماجی و معاشی اعتبار سے پسماندگی پائی جاتی ہے۔ حالانکہ تمکور شہر میں اقلیتی قیادت رہی، لیکن شہر کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ تمکور شہر کے ایسے حالات میں دانشوران کی جانب سے ایک میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ اطراف و اکناف کے طلباء کو اعلیٰ و پروفیشنل ایجوکیشن سے آراستہ کیا جاسکے اور طلبا خود کفیل ہو اور ملک و سماج کی خدمت کرسکیں۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین نے بتایا کہ ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال کے قیام میں، زمین کے مہیا کرنے سے لیکر عمارتوں کی تعمیر تک سماجی کارکن و کانگریس لیڈر حاجی اقبال احمد کا ہر اعتبار سے تعاون رہا۔ انہوں بتایا کہ اقبال احمد کی جانب سے میڈیکل کالج کے علاوہ ایک ہسپتال و ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا جہاں طالبات کے لئے رہائش کا معقول انتظام ہے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ادارے سے تقریباً 1،200 ڈاکٹرز کامیاب ہوئے ہیں اور ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حاجی اقبال احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے انہیں ایچ ایم ایس یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال بنانے و اس سے ڈاکٹرز کے بننے و ان کی جانب سے ہورہی خدمات کا ذریعہ بننے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ تمکور شہر میں تقریباً 1 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی ہے، لیکن ان میں اکثریت غربت و تنگدستی کا شکار ہے۔ دیگر مقامات کی طرح یہاں بھی مسلمانوں کے تعلیمی و معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ان حالات میں بھی دانشواران و اہل فکر حضرات کی جانب سے میڈیکل کالج کو قائم کرنا اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو پیشہ وارانہ میڈیکل سائنس سے آراستہ کرنا نہایت ہی قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Citizens Legal Academy: قانونی مدد کرنے کے لیے سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام

Last Updated : Mar 14, 2023, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.