ان حالات میں شہر کی سماجی تنظیم ہیومانٹی فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے تقریباً 2000 خاندانوں میں رمضان کٹ تقسیم کیے۔ ٹرسٹ کے ذمہ دار آسف شریف نے کہا کہ کئی ایسے افراد ہیں جنہیں لاک ڈاؤن نے کام سے روک رکھا ہے اور یہ لوگ اب اشیاء خوردنی کے ضرورتمند ہیں۔
اس موقع پر موجود مقامی رکن اسمبلی راملنگا ریڈی اور ان کی بیٹی جےنگر کی رکن اسمبلی سومیہ ریڈی نے بی جے پی کی اقتدار والی مرکزی و ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتیں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام میں سراسر ناکام ہیں۔