موسم سرما یا پھر شادیوں کے سیزن میں چکن کے داموں میں اضافہ ہوا کرتا تھا، مگر آج کل قیمت میں اضافے کے لیے کوئی موسم اور کوئی تہوار کی ضرورت نہیں ہے۔
مقامی دکانداروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد کسی بھی چیز کی قیمت میں اضافے سے گاہکوں میں کمی آ رہی ہے۔
دکانداروں نے بتایا کہ چکن اور انڈا ریاست تلنگانہ سے آتا ہے، دوسری ریاستوں سے آنے کی وجہ سے مال میں قلت اور قیمت میں اضافہ اکثروبیشتر ہوتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
اس کا سیدھا اثر فروخت پر پڑ رہا ہے، انڈا جہاں 450 روپے تھا اب 540 روپے ہوگیا ہے۔ وہیں چکن کی قیمت 160 روپے سے 220 روپے ہوگئی ہے۔