ETV Bharat / state

کرناٹک: آٹو کرایہ میں اضافہ

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد عام لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کرناٹک: آٹو کرایہ میں اضافہ
کرناٹک: آٹو کرایہ میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 10:22 AM IST

لوگوں کو جہاں روزگار کے مسئلہ سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے تو وہیں روز مرہ کے مسائل عام لوگوں کی زندگیوں میں پریشانیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن کے بعد بس سروس شروع کی گئی ہے لیکن احتیاطی اقدامات کے طور پر ابھی سٹی بس سروس شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیہاتوں کے لیے بھی بس سروس شروع نہیں کی گئی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو اپنا سفر آٹو یا ٹیکسی میں کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی اور آٹو ڈرائیورز مسافروں سے من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق شہر میں آٹو کا کرایہ کم سے کم بیس روپے کیا گیا ہے جو لاک ڈاؤن سے قبل 10 روپے لیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ یادگیر سے نارائن پیٹ کے لیے جہاں پچاس روپے لیے جاتے تھے اب 100 روپے لے رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ' شہر میں فل آٹو کا کرایہ جہاں ساٹھ روپے تھا اب سو روپے کیا گیا ہے۔'

لاک ڈاؤن کے بعد جہاں لوگوں کو مختلف پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔ وہیں آٹو اور ٹیکسی کے کرائے میں اضافہ بھی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.