ETV Bharat / state

کرناٹک: تملناڈو اور ساحلی علاقوں میں ریڈ الرٹ - کرناٹک میں موسلادھار بارش

این ڈی آر ایف کی ٹیمزکو کوڈاگو، دھارواڑ، بیلگام اور جنوبی کناڈا کےاضلاع کو روانہ کردیا گیا ہے۔

کرناٹک: ملناڈو اور ساحلی علاقوں میں ریڈ الرٹ

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 2:28 PM IST

ریاست کے ملناڈو اور ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش کی پیشنگوئی کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر آر اشوک نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری تیاری کریں۔

وزیر ریونیو آر اشوک نے ریاست میں بارش، بارش کی پیشنگوئی اور آبی ذخائر کی سطح کے بارے میں متعلقہ عہدیداروں سے آڈیو گفتگو کی۔

کرناٹک: ملناڈو اور ساحلی علاقوں میں ریڈ الرٹ

اس کے بعد انھوں نے اڈوپی، اتر کناڈا، دکشن کناڈا، کوڈاگو، شموگا، چکمگلور اور حسن اضلاع میں ریڈ الرٹ کا انتباہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس بارش سے آبی ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ 'میں نے 11 اضلاع کے ڈی سی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چکمگلورو ضلع میں سرینگری اور مدیگرے علاقوں میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ میں نے ہر ایک جو 10،000 روپئے معاوضہ ادا کرنےحکام کو ہدایت دی ہے'۔

25 جولائی کو ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو گفتگو میں، ضروری سامان خریدنے کی اجازت دی گئی۔ ایک گرام پنچایت سطح کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ تمام اضلاع کو ضروری گرانٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے آبی ذخائر کے بہاؤ نے چند اضلاع میں سیلاب کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔ مذکورہ وزیر نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کوڈاگو ، دھارواڑ ، بیلگام اور جنوبی کنڑا کے اضلاع کو روانہ کیا گیا ہے۔

اڈوپی ، اتر کناڈا ، دکشن کناڈا ، کوڈاگو ، شموگا ، چکمگلور، حسن، دھارواڑ اور بیلگام اضلاع میں مسلسل ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'حکومت کے کورنٹائن سینٹر جانے سے ہوم کورنٹائن ہونا بہتر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.