ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ 42 ڈگری درجہ حرارت سے عوام کافی پریشان ہیں ۔ شربت اور فروٹس کی دوکانوں میں سخت گرمی سے بے حال لوگ پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے نیمبو سوڈا ، ناریل پانی تربوز جیسے پھل استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
گلبرگہ شہر میں گرمی کی وجہ سے تربوز کی قیمت بھی اضافہ ہوا ہے اور تربوز کی مانگ بڑہتی ہی جارہی ہے۔ شہر گلبرگہ بھارت کے گرم شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
موسم گرما میں یہ شہر اور بھی زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور عوام سخت گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں یہاں شربت اور پھل فروخت کرنے والے اچھی کمائی کرلیتے ہیں۔
مقامی عوام کا ماننا ہے کہ شہر میں درخت بہت کم ہی اس لئے بھی اس شہر کا درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ گلبرگہ کو ملک کا تیسرا گرم ترین شہر قرار دیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شہر کو گرمی سے بچانے کے لئے یہاں پیڑ پودھے لگانا چاہئے۔