ETV Bharat / state

Workshop for Media Persons in Bidar ’صحت مند معاشرے کی تعمیر، ہمارا مشن ہے‘ - بیدر صحافی ورکشاپ

بیدر ضلع میں صحافیوں کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کے دوران محکمہ صحت کے افسران نے میڈیا نمائندوں سے صحت عامہ، مرکزی و سرکاری اسکیموں سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Wokshop for Meida Persons in Bidar : ’صحت مند معاشرے کی تعمیر، ہمارا مشن ہے‘

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 5:45 PM IST

بیدر (کرناٹک): ’’ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے مقصد سے بیدر ضلع میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے 44 سے زیادہ قومی صحت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔‘‘ اس بات کا اظہار بیدر کے ضلع جذام کنٹرول آفیسر، ڈاکٹر کرن پاٹل نے بیدر ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت بیدر اور ضلع محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ اطلاعات، تعلیم اور مواصلات کے اشتراک سے قومی صحت کے پروگرامز کے بارے میں میڈیا نمائندوں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کے دوران پاٹل نے کہا کہ ملک میں آیور وید، یونانی سمیت کئی نظام علاج رائج ہیں، بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مزید امراض کے شکار ہو رہے ہیں۔ اگر انہیں صحیح معلومات دی جائیں تو وہ ایسی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس لیے میڈیا اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔

آیوشمان بھارت، ای سنجیوینی، آرگن ٹرانسپلانٹیشن اسکیم سمیت مختلف سرکاری پروگرامز کے بارے میں ضلع کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا کو بھی کامیابی سے نافذ کیا جا رہا ہے، ضلع کے زیادہ تر لوگوں کو ابھی تک یہ کارڈ نہیں ملا ہے، اس لیے جن لوگوں کو یہ کارڈ نہیں ملا ہے وہ اپنے قریبی گرام ون سنٹر، گرام پنچایت اور گاؤں، تعلقہ اور ضلع سطح کی صحت مراکز کا دورہ کر کے یہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران کہا گیا کہ آیوشمان بھارت اور آروگیہ کرناٹک اسکیم کے تحت، اے پی ایل کو 30 فیصد رعایت ملتی ہے اور بی پی ایل کارڈ ہولڈرز سرکاری یا پرائیویٹ رجسٹرڈ اسپتالوں میں سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں، آرگن ٹرانسپلانٹ اسکیم کے تحت، حکومت گردے کے لیے 2 لاکھ تک امداد فراہم کرے گی۔ اور کاارڈ ہولڈرز ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے 5 لاکھ تک کا علاج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیون سارتھکا اور سنجیوینی موبائل ایپ کو بھی لاگو کیا ہے، یہ سنجیوینی صحت سے متعلق مسائل کے حل اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر سنگاپا کامبلے نے کہا کہ ضلع میں سرکاری ہیلتھ پروگرام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ویژول میڈیا، پرنٹ میڈیا، فوک آرٹ سمیت مختلف طریقوں سے بیداری پیدا کی جا رہی ہے اور میڈیا کے احباب کو بھی چاہیے کہ وہ زیادہ زور دیں اور صحت عامہ سے متعلق خبروں کو عام کریں اور لوگوں میں مزید بیداری پیدا کریں۔ محکمہ اطلاعات کے وجئے کرشنا نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے میڈیا احباب کو بھی صحت کے پروگرامز کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی اور میڈیا کے ذریعے گاؤں، تعلقہ اور ضلع سطح پر لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہوگی، اس لیے محکمہ صحت کو اس کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔ اور اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

بیداری پروگرام میں سینئر ہیلتھ اسسٹنٹ تبریز نے ڈینگو بیماری کے بارے میں جانکاری دی، آر سی ایچ آفیسر راج شیکھر پاٹل، آیوشمان بھارت یوجنا کی ضلع کوآرڈینیٹر پوجا، تعلقہ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر سنیتا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ڈی این او شالو بائی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.