ETV Bharat / state

محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج

کرناٹک محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ ملازمین نے یادگیر ضلع کے گرمٹکل تعلقہ کے فیور ٹیسٹنگ سینٹر میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر خاموش احتجاج کیا۔

Health department contract employees protest in yadgir
محکمہ صحت کے معاہدہ ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : May 23, 2020, 8:55 AM IST

کرناٹک کے محکمہ صحت میں کانٹریکٹ کے طور پر کام کرنے والے ملازمین نے مختلف مطالبات کو لے کر خاموش احتجاج کیا۔ اس سے قبل انہوں نے کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور محکمہ طبی تعلیم کے کانٹریکٹ اور نان کانٹریکٹ ملازمین ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر وشوا رادھے نے کہا کہ 'ضلع یادگیر میں تقریبا 600 سے زائد کانٹریکٹ ملازمین ہیں ان تمام کو پرمٹ کیا جائے یہ لوگ کئی سالوں سے اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں، باوجود اس کے ان کی تنخواہ نہایت ہی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرس وارڈ بوائے، ایمبولینس ڈرائیور جو گزشتہ کئی سالوں سے فرائض انجام دے رہے ہیں، مستقل ملازمت کے مستحق ہیں۔

انہوں نے ریاستی وزیر صحت سری راملو سے اپیل کرتے ہوئے ان مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.