بنگلورو: ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آر ہی ہی توں توں سیاسی رہنماوں کی جانب سے متنازع بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے مسلسل مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان پردیش کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری منصور خان، ویلفیئر پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین و معروف سماجی کارکن انجنیئر محمد نظیر احمد نے ایشورپا کے اس کانٹروورشل بیان اذان سے متعلق متنازع بیان کی شدید مذمت کی.انہوں نے پولیس انتظامیہ کی خاموشی پر سوال اٹھائے۔
اس سلسلے میں ان لیڑران کی جانب سے محکمہ پولیس کی خاموشی پر سوال اٹھایا گیا اور الیکشن کمیشن سے سخت کارروائی کی مانگ کی گئی۔یاد رہے کہ کرناٹک کے بی جے پی لیڈر نے اذان پر متنازع تبصرہ کیا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا "اللہ بہرا ہے" کہ اسے پکارنے کے لئے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بیان سے اذان سے متعلق بحث دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے، جو پچھلے سال ہائی کورٹ تک پہنچی تھی۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کے ایس ایشورپا ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا تھا کہ اذان - یعنی نماز کی اذان - قریب کی ایک مسجد سے نکلی۔مجھے بھی اس سے پریشانی ہوتی۔ یہ مجھے سر درد دیتا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے، آج نہیں تو یہ اذان ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Haveri Violence Case بی جے پی ریاست میں فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے، کرناٹک کانگریس
واضح رہے کہ ایشورپا، جو نائب وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ تنازعات میں کوئی اجنبی نہیں ہیں. اس سے قبل بی جے پی کے رہنما نے اس وقت ایک تنازع کھڑا کیا تھا جب انہوں نے 18 ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کو "مسلم غنڈہ کہا تھا.