ETV Bharat / state

ہردیپ پوری نے بنگلورو میٹرو کا افتتاح کیا - بنگلورو کی خبریں

وزیر ہردیپ پوری نے وعدہ کیا کہ مرکزی حکومت بنگلورو میں تمام ترقیاتی کاموں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ہردیپ پوری نے بنگلورو میٹرو کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:25 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 10:58 PM IST

مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ پوری نے اتوار کو کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں شہری منصوبوں پر جتنی رقم خرچ کی تھی اتنی رقم مودی حکومت چھ برسوں میں اس مد میں خرچ کرچکی ہے۔

پوری نے بنگلورو میں 7.5 کلو میٹر نئی میٹرو لائن کا افتتاح کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو کئی مشہور بین الاقوامی تعلیمی تحقیق اور طبی اداروں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک کے اہم تجارتی شہر بنگلور میں پرپل میٹرو لائن کوہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے۔'

منصوبہ بندی شدہ پرپل میٹرو لائن نینداہلی اور کینگیری کے میٹرو اسٹیشنوں کو جوڑے گی۔ اس سیکشن کی ترقی فروری 2016 میں شروع ہوئی اور اگست 2021 میں مکمل ہوجائےگی۔ مسافر 30 اگست سے میٹرو استعمال کر سکیں گے۔

وزیر ہردیپ پوری نے کہا کہ آزادی کے بعد کل آبادی کی 17 فیصد آبادی شہروں میں تھی۔ جو اب 2030 تک 60 کروڑ ہونے والی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مرکزی حکومت بنگلورو میں تمام ترقیاتی کاموں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 29, 2021, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.