ETV Bharat / state

ایچ ڈی دیو گوڑا کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ - دیوے گوڑا نے پارٹی کی ویب سائٹ لانچ

سابق وزیراعظم اور جنتادل سیکولر (جے ڈی ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیو گوڑا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے۔

دیوےگوڑا کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 10:50 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:43 AM IST

دیو گوڑا نے پارٹی کی ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب لیکشن نہیں لڑیں گے۔

دیوے گوڑا نے کہا کہ ریاست کی 17 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

کرناٹک میں اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے آئندہ ضمنی الیکشن پر انہوں نے کہا کہ 'پارٹی انتخابی حلقے سےمقامی امیداوار چنے گی'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے کانگریس کی صدر (سونیا گاندھی) سے آنے والے ضمنی الیکشن میں اتحاد کے ساتھ اترنے کا ذکر کیا ہے'۔

مزید پڑھیں : حیدرآباد: موہن بھاگوت کی گنیش پوجا میں شرکت

سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کی مخالفت میں ہونے والے مظاہرے میں شامل نہ ہونے کے سلسلے میں دیوے گوڑانے کہا کہ اس مظاہرے کو ہماری حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی، شیوکمار کے گھر گئے اور ان کی ماں سے ملاقات کی۔

جے ڈی ایس کے صدر نے کہا 'بدھ کے روز ہونے والے مظاہرے میں ہمارے رہنماؤں نے بھی حصہ لیا تھا'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.