جے ڈی ایس کے سینیئر رہنما ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ وہ کانگریس کے لیے ملک بھر میں مہم چلائیں گے۔ کانگریس کی جانب سے تمکور حلقے سے انہیں انتخابات لڑنے کی پیشکش کے بعد پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیں 37 سیٹیں جیتنے کے باوجود حکومت سازی کا موقع دیا۔ میں ریاست بھر میں کانگریس کے لیے مہم چلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر پارٹیوں کے لیے وہ پورے ملک کا دورہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تمکور پارلیمانی حلقہ اتحاد کے فارمولے کے تحت کانگریس کے حصے میں آیا۔ اس کے باوجود کانگریس نے اس حلقے سے جے ڈی ایس کے بانی و سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے لیے چھوڑ دی۔