بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی فاؤنڈیشن جو اپنی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعہ سخت محنت کر رہاہے اسے ضلع سطح پر راجیوتسوایوارڈ سے نوازا گیا۔ Gurupad Nagmarpalli Foundation Received Award In Bidar Karnataka
ضلع انتظامیہ نے یہ ایوارڈ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دیا ہے، اس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روپے میں کووِیڈ علاج، کھانے کی کٹس کی تقسیم، اور آیوشمان بھارت سمیت کئی پروجیکٹوں کے لئے سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
بیدر ضلع نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں ضلع ڈپٹی کمشنر شری گوویندریڈی نے فاؤنڈیشن کے چیئرمین شری ناگاماراپلی سوریہ کانت کو ایوارڈ سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں:Samiullah Khan سمیع اللہ خان کنڑا کٹالو ایوارڈ سے سرفراز
ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی عظیم شخصیت تھے جنہوں نے کوآپریٹو سیکٹر کے ذریعہ فلاح و بہبود کے کاموں کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ ناگاماراپلی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے، اور لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کے لئے، ہم نے ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی فاؤنڈیشن شروع کی۔Gurupad Nagmarpalli Foundation Received Award In Bidar Karnataka