دراصل گلبرگہ کے ساکن وشال بنگلور میں سوگینگ کی فوڈ ڈیلوری کے طور پر کام کر تے ہوئے کراٹے کلاس کی تربیت لے رہے ہیں۔
انہوں نے انٹر نیشنل بک آف ریکارڈ میں ایک منٹ میں 365 پنچس مارکر کر ریکارڈ درج کر کے ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے ۔
وشال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے کہا کہ بنگلور میں فوڈ ڈیلوری بوائے کے طور پر کام کر تے ہوئے کراٹے کی تربیت لے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر کرا ٹے چمپین شپ مقاملہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس لئے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مالی امداد کی گزارش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :گلبرگہ کے پانچ امیدوار مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ مقابلے میں حصہ لیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مالی تعاون حاصل ہوا تو وہ ضرور عالمی چمپین شپ میں حصہ لینے کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔