مذکورہ تینوں زبانوں میں سے اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو لے کر ایک اردو مخالف گروپ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔
اردو مخالف گروپ نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں اُردو فلیکس بورڈ پر ہنگامہ کیا۔ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے اور اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو نکال کر پھینک دیا۔ اس وقت وہاں سید سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی میئر بھی موجود تھے۔
سجاد علی انعامدار نے احتجاجی گروپ کو جواب دینے کے بعد اردو کا ڈیجیٹل فلیکس بورڈ دوبارہ اس کے مقام پر لگادیا۔
انھوں نے بھی بھارت ماتا کی جئے، اردو کی جئے کنڑا ،ہند ،مراٹھی، زبان کےحق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا بھارت میں کئ زبانیں بولی جاتی ہیں۔اردو زبان بھی ملک دوسری سرکاری زبان مانی جاتی ہیں۔گلبرگہ میں چالیس فیصد اردو زبان بولنے والے ہیں۔اس لئے یہاں کے عوام کی معلومات کے لئے اردو میں بورڈ لگا نا غلط نہیں۔
مزید پڑھیں:اتر پردیش میں چار ہزار اردو ٹیچر تقرری معاملہ
انہوں نے مزید کہا کہ چند فرقہ پرست افراد شہر کی پرامن فضا کو مکدر کرنے کے لئے اردو زبان کی مخالفت کرکے نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا محبان اردو کو اردو کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔