ETV Bharat / state

گلبرگہ: کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاس فورم کا حکومت کے خلاف احتجاج - گلبرگہ ای ٹی وی بھارت خبر

کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاس فورم کے جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر بیک ورڈ کلاس فورم کے رکن بسوراج نے کہا کہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے. پسماندہ طبقات اور طلباء کو ملنے والی سرکاری سہولیات سے محروم کررہی ہے۔

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:48 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاس فورم کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر بیک ورڈ کلاس فورم کے رکن بسوراج نے کہا کہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور پسماندہ طبقات اور طلبہ کو ملنے والی سرکاری سہولیات سے محروم کررہی ہے۔

احتجاج

بیک ورڈ کلاس کے تحت کُل 197 طبقے آتے ہیں۔ انھیں ایس سی ریزرویشن دینے سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔ اس لئے ریاست کے کل 30 اضلاع میں بی جے پی ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کو نظر انداز کررہی ہے۔ آج ریاست میں کئی پسماندہ طبقات کے عوام پریشان ہیں۔ پسماندہ طبقات کے افراد ہر لحاظ سے پیچھے ہیں۔

پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملنے والی سہولیات کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدرارمیا کی صدرات میں یہاں پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کے مطالبات کو پورا نہیں کرے گی تو آنے والے دنوں میں ریاست بھر میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.