ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں دلت نوجوان انیل انگولگی کے قتل کے خلاف دلت حق سمیتی تنظیم کی جانب سے گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیاگیا۔
اس موقع پر دلت تنظیم کے کنوینر سِدّا لنگپا نے کہا 'ملک میں دلتوں پر اچھوت کے نام پر ظلم ہونا کم نہیں ہورہا ہے۔ دلتوں کو اونچی ذات کے لوگ اچھوت کی نظر سے دیکھتے ہیں'۔
انھوں نے کہا کہ آزادی کے 70 برس بعد بھی دلتوں کو اچھوت کے نام پر قتل کیا جارہا ہے۔ آج بھی دلت اپنے حق کو لے کر لڑ رہے ہیں'۔
بیجاپور ضلع سندگی سے تعلق رکھنے والے انیل نامی دلت نوجوان کا مندر کے کٹے پر بیٹھنے کے سبب قتل کیا گیا ہے۔ دلت نوجوان کے قاتلوں کو سخت سزا دینے اور مقتول نوجوان کے گھر والوں کو 25 لاکھ روپے کی مالی مدد اور گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔