ETV Bharat / state

گلبرگہ: مریضوں کے لئے مفت ایمبولینس خدمات کا آغاز - کرناٹک ای ٹی وی بھارت خبر

ریا ست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس سے تحفط کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے دوران عوام کو اسپتال جانے کے لئے ایمبولنس کی کمی کے سبب پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مریضوں کے لئے مفت ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔

مفت ایمبولینس خدمات کا آغاز
مفت ایمبولینس خدمات کا آغاز
author img

By

Published : May 20, 2021, 6:07 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے دوران مریضوں کو ایمبولنس کمی سے ہورہی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے دو ایمبولنس گاڑیوں کی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔گلبرگہ کے خواجہ کالونی میں اس کا آغاز ہوا۔

مفت ایمبولینس خدمات کا آغاز

اس موقع پر گلبرگہ نارتھ بلاک کانگریس کے اقلیتی چیئرمین سعادت نے کہا کہ گلبرگہ میں ایمبولنس کی کمی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے ایمبولنس کی سہولت کی فراہمی کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے گلبرگہ این جی اوس فیڈریشن کے نگرانی میں دو ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ مریضوں کو مفت خدمات دی جاسکے۔

شہر میں لاک ڈاون کی وجہ سے ایمبولنس کے مالکین زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں۔ اس لئے اس این جی او کے ذریعہ غریب مریضوں کی مددکے لئے کانگریس پارٹی نے آروگیا ہستا کے نام سے ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا ہے ۔

کانگریس کی جانب سے مریضوں کی مدد کے لئے مہیا کی گئی ایمبولنس کی ضرورت پڑنے پر اس نمبر پر 6362943441 رابط کر کے ایمبولنس کی مفت خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔یا گلبرگہ این جی او س فیڈریشن کے ذمہ داروں سے بھی ربط کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.