ریاست کرنائک کے ضلع گلبرگہ میں غریبوں یتیموں کے لئے مفت کھانا فراہم کر نے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ سماج میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں ۔جو غریبیوں یتیموں کی امداد کر نے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
گلبرگہ شہر کے تمیم آصف اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے غریب اور یتیم افراد کی مدد کے لئے مفت کھانا فراہم کرنےکی مہم چلائی جارہی ہے ۔
اس موقع پر تمیم آصف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گذشتہ پندرہ دنوں سے یہاں کے ہاگرگا روڈ تاج فنکشن ہال سہارا بیکری کے سامنے ایک فرج رکھ کر غریبوں اور یتیموں کو مفت کھانا فراہم کر نے کی مہیم شروع کی ہے ۔
اس فریج میں گھروں اور شادیوں، فنکشن میں بچاہوا کھا نے کو جمع کیا جارہا ہے ۔جو بھی ضرورت مند ہے وہ یہاں سے اس کھانا لے جا سکتا ہے ۔
انھوں کہا جب راستے پر کھانے کو دیکھا کر تے تھے تو اس پر انھیں افسوس ہوتا تھا۔ اس لئے انھوں نے غریب یتیم افراد کی بھوک مٹانے کے مقصد سے ایک فریج کے ذریعے کھانا جمع کر کے مفت کھانا فراہم کرنےکی مہم چلا رہے ہیں۔جس سے یہاں آس پاس کے گھروں میں بچا ہوا کھانا جمع کیا جارہا ہے ۔جو بھی ضرورت مند ہیں وہ افراد اپنی بھوک مٹانے کے لئے اس کھانے کو لے جاسکتے ہیں ۔
اس طرح تمیم آصف اور ان کے ساتھیوں نے دیگر مقامات پر بھی فریج رکھ کر غریب افراد کی بھوک مٹانے کی اس مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جس سے غریب اور یتم کو بھوک مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔