محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگہ میں درجہ حرارت 42.6 ڈگری سیلسیس درج ہوا ہے. گذشتہ سال سے کے مقابلہ رواں برس درجہ حرارت میں 2.3 ڈگری سیلسیس اضافہ ہوا ہے. یہاں پر پہلے سے ہی کورونا کے خوف کے سبب عوام اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ضلع گلبرگہ میں مارچ، اپریل اور مئ کے ماہ میں شدت کی گرمی کے سبب عوام ٹھنڈے مشروبات پینے کو ترجیح دیتے ہیں. گذشتہ سال موسم گرما میں جہاں نظر جاتی تھی وہاں تربوز، ناریل پانی، گنے کاشربت، کی دوکانیں رہتی تھیں. لیکن رواں سال کورونا وائرس اور لاک ڈون کے پیش نظر دوکانیں بند ہیں.جس سے یہاں پر پھلوں کاروبار پر بھی اس کا اثر پڑا ہے ۔ پھلوں سے جڑے تاجر ین پریشان ہیں ۔
Conclusion: