ETV Bharat / state

گلبرگہ: مساجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرانے کی اپیل - گلبرگہ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کی مساجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرانے کے لئے تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے نائب صدر حیدرعلی باغبان نے مسجد کمیٹوں سے اپیل کی ہے۔

حیدر علی باغبان
حیدر علی باغبان
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 8:11 AM IST

تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے نائب صدر حیدر علی باغبان نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی ایسی مساجد ہیں جن کے نام وقف بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اس لئے موجودہ حالات کے مدنظر مساجد کی حفاظت کے لئے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرانا ضروری ہے۔

مساجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرانے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار مسجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کردیا گیا تو قانون کے لحاظ سے ہمیشہ کے لئے مسجد ہی رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ ہونے کے بعد کوئی فرقہ پرست تنظیم مساجد کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک آج ایسے حالات سے دوچار ہے جہاں چند فرقہ پسند تنظیمیں عبادت گاہو‍‍ں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہی ہیں۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ مساجد کو وقف بورڈ میں رجسٹرڈ کرکے قانونی طور پر اس کی حفاظت کے لئے کام کر نے کی ضرورت ہے.

مزید پڑھیں:مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو مثالی بورڈ بنانے کا عزم

انہوں نے شہر کی مساجد کمیٹی کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کی مساجد کے نام وقف بوڈ میں رجسٹرڈ کرانے کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.