گلبرگہ: مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری و صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں ووٹرلسٹ میں نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ جس کی آخری تاریخ 31 / اگسٹ 2023 مقرر ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروا سکتے ہیں اور کوئی تبدیلی یا ترمیم ہے وہ بھی کروا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات میں بہت سارے ووٹرس کے ووٹر لسٹ سے نام غائب گئے ہیں۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کی تحریک چلانے کے لیے تمام مساجد کے آئمہ سے جمعہ کے خطبہ میں اس مسئلہ پر اہمیت کے ساتھ پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رائے دہندگان کو چاہیئے کہ ووٹر لسٹ میں نام موجود ہونے یا نہ ہونے کی جانچ آن لائن سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ مولانا محمد نوح نے مزید کہا ہے کہ 18 سال کی عمر کے نوجوان جو پہلی مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اپنا نام درج کروائیں۔ نام اور پتہ صحیح کرانے کے لیے اور نام درج کرنے کے لیے دی گئی مہلت اور اس بارے میں اکثر لوگوں کو جانکاری نہیں ہے۔ اگر جانکاری ہے بھی تو اس میں تساہلی اور غفلت برتے ہیں۔ آج کے حالات میں ووٹر لسٹ میں نام کا اندراج کروانا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Drinking Water in Yadgir یادگیر میں پینے کے پانی کو لے کر سخت ہدایت
مولانا محمد نوح نے کہا کہ سیاسی جماعتیں، تنظیموں اور سماجی کارکنان کو چاہیئے کہ اس جانب توجہ دیں خصوصی طور پر مساجد کے آئمہ و خطیب حضرات کو چاہیئے کہ وہ جمعہ خطبات میں اس جانب عوام کو متوجہ کریں۔ مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے اپنے محلہ کے لوگوں کو اس کی جانکاری فراہم کریں۔ بالخصوص انڈین یونین مسلم لیگ کے ذمہ داروں اور سیاسی ، سماجی اور ملی کا رکنوں سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم کام میں نو جوانوں کی رہنمائی فرمائی۔