کرناٹک میں منشیات سے متعلق کئی معاملات سامنے آ رہے ہیں، ضلع گلبرگہ کے کالگی تعلقہ میں بنگلور پولیس نے ایک بکری فارم سے 1352 کلو گانجا 6 کروڑ روپے مالیت کا ضبط کیا ہے۔
گلبرگہ ضلع کے کالگی تعلقہ میں پولیس اسٹیشن ہونے کے باوجود بھی ایک چھوٹے سے دیہات میں 6 کروڑ روپے کا گانجہ ضبط کر نے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔وہیں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک بڑا گروپ شامل ہیں، اس کا پتہ لگا کر ان پر سخت کارروائی کی جائے۔