ETV Bharat / state

گلبرگہ کارپوریشن انتخابات: جنتادل سیکولر دفتر پر ٹکٹ کے خواہشمندوں کا ہجوم - جنتادل سیکولر کے دور اقتدار

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات کے لیے بہت جلد جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

جنتادل سیکولر دفتر پر ٹکٹ کے خواہشمندوں کا ہجوم

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 3:54 PM IST

کرناٹک میں 3 ستمبر کو کارپوریشن انتخابات منعقد ہوں گے۔ وہیں گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمندوں کو جنتادل سیکولر پارٹی کے دفتر میں عرضی داخل کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

جنتادل سیکولر دفتر پر ٹکٹ کے خواہشمندوں کا ہجوم

جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما ضیاء نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے جب کہ ریاست میں جنتادل سیکولر کے دور اقتدار میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے اور مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق میئر جے ایس رحمت نے کہا کہ پارٹی تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے۔ پارٹی صدر دیوے گوڑا نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی کے لیے بہتر کام کیا ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کارپوریشن انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو امیدوار بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.