ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں ایئرپورٹ کے قیام کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ گلبرگہ ایئرپورٹ کو طیاروں کی پرواز اور اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بنگلور اور منگلور جیسے بڑے ایئرپورٹ کے بعد گلبرگہ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔
دراصل 22 نومبر کو گلبرگہ ایئرپورٹ سے 40 ہزار افراد نے فضائی سفر کیا۔ بیدر، بلاری، ہبلی، میسور کے مقابلے میں گلبرگہ کو نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔ بنگلور، منگلور، بلگام کے بعد گلبرگہ ایئرپورٹ چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 11 ماہ کی مدت کے دوران 37،016 مسافروں نے گلبرگہ ایئرپورٹ سے استفادہ کیا۔ اسٹار ایئر لائینس کے طیاروں نے یہاں 924 مرتبہ پرواز کی ہیں۔
فی الحال بنگلور سے دو جہاز ہفتہ میں تین دن گلبرگہ پرواز کر تے ہیں۔
وہیں گلبرگہ کی عوام مبمی، حیدرآباد، تروپتی سمیت اہم شہروں کے لئے طیاروں کی پروازیں شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔