ETV Bharat / state

گلبرگہ: بزرگ خاتون 'خودداری' کی نمایاں مثال

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایک ستر برس کی خاتون گزشتہ پچاس برسوں سے موچی کے پیشے کے ذریعہ اپنی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ غربت اور بے بسی سے مجبور شانتا بائی نے اپنی اس آمدنی سے ہی اپنی بیٹیوں کی پرورش کی ہے۔

خود کفیل کی مثال بنی ہیں
خود کفیل کی مثال بنی ہیں
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:46 AM IST

دنیا میں ایسے بہت سے افراد ہیں جو آج صحت مند اور تندرست رہنے کے باوجود دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ تاہم ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے جگت سرکل فٹ ہاتھ پر ایک 70 سالہ بزرگ خاتون شانتا بائی جو گذشتہ پچاس برسوں سے موچی کے پیشے سے وابستہ ہو کر اپنی زندگی خود داری سے گزار رہی ہیں۔

انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے نہیں گزارنی نہیں چاہیے بلکہ خود محنت کر کے اپنی زندگی خود داری سے گزارنے کی ضرورت ہے۔

خود کفیل کی مثال

شانتا بائی نے شوہر کے انتقال کے بعد بھی 'موچی' کا کام جاری رکھا اور نہ صرف اپنی چھ بیٹیوں کی پرورش کی بلکہ ان کی شادی بھی کرائی۔ چھ بیٹیوں کے علاوہ ان کے پاس ایک بیٹا بھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ آج بھی محنت کر کے 'خودداری' کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

مہنگائی کے دور میں بھی شانتا بائی محنت کر کے اپنے بیٹے کی مدد کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.