اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ملک بھر میں شاہین باغ کی وجہ سے انقلاب پیدا ہوا ہے۔ گلبرگہ شہر کا شاہین باغ میں بھی ہر مذہب کی خواتین بھی سی اے اے، این آرسی کی مخالفت کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس ملک کو ہندو، مسلم کے نام سے باٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں گھوڈسے آئیڈیالوجی رکھنے والے لوگ آج بھی زندہ ہیں۔ ان کو ختم کر نے کی ضرورت ہے۔
شاہین باغ کے انقلاب سے مرکزی حکومت کو خوف پیدا ہواہے۔ اسی طرح تمام مذاہب کے عوام ملک سیکولرازم برقرار رکھنے کے لیے تمام لوگوں کو اتحاد کے ساتھ اسی طرح احتجاج کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔