ETV Bharat / state

NEET Counselling for Student طلباء کے مسائل کا حل اور نیٹ کونسلنگ کے لیے رہبری ضروری - etv bharat urdu khabar

اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کے سابق پرنسپل ڈاکٹر انیس صدیقی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے مسائل کو حل کرنا اور نیٹ کونسلنگ کے لیے رہبری پروگرام کی اشد ضرورت ہے۔

طلباء کے مسائل کا حل اور نیٹ کونسلنگ کے لیے رہبری ضروری

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 4:50 PM IST

طلباء کے مسائل کا حل اور نیٹ کونسلنگ کے لیے رہبری ضروری

بیدر: ماہر تعلیم سابق پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ڈاکٹر انیس صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے نیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ کونسلنگ کے لیے رہبری پروگرام کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے طلبہ و طالبات نیٹ کے امتحان میں کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن مختلف شعبوں میں داخلہ کے لیے انہیں کافی دشواریاں پیش اتی ہیں۔ نیٹ کی امتحان کی تیاری کے لیے بہت سارے کوچنگ سینٹر چلائے جاتے ہیں۔ لاکھوں روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اور سخت محنت کی جاتی ہے تب کہیں جاکر نیٹ میں کوئی بہتر کر پاتا ہے اور کامیاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سماج میں جہاں نیٹ امتحانات دلانے کے لیے مختلف کوچنگ سینٹرز چلائے جا رہے ہیں اور شہر کے کئی تعلیمی ادارے خود نیٹ کوچنگ کلاسز کا اہتمام کرتے ہیں لیکن یہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے آگے ان کی کونسلنگ کے لیے کوئی رہبری اور رہنمائی والا پروگرام منعقد نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں کئی طلباء و طالبات مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تعلیمی ادارے یا پھر کوچنگ کلاسز چلانے والے ادارے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی کے لیے امتحانات کی تیاری کرواتے ہیں۔ اسی طرح نیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے بھی رہبری اور رہنمائی کا پروگرام رکھیں تاکہ ہمارے یہ ہونہار طلباء و طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں داخلہ لے سکیں اور آگے تعلیم کو مکمل کر سکیں

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات میں بھی یہ شعور نہیں ہیں کہ نیٹ کے امتحانات کے بعد ہمیں کس طرح سے کن کن شعبوں میں داخلہ لینا چاہیے اور کس شعبے کے کتنی شاخ اور سیٹ ہیں اور کن شعبوں میں داخلہ لینے کے کیا فائدے ہیں
اس لیے ان نیٹ میں کامیاب طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور رہبری کے لیے ضلع سطح پر ہر ایک ضلع میں اس طرح کے نیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور رہبری کے لیے پروگرام منعقد کریں اور نیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی صحیح رہنمائی فرمائیں تاکہ نیٹ میں کامیاب ہونے والے یہ ہونہار طلبہ و طالبات آگے کی اپنی اعلیٰ تعلیم نہایت ہی اطمینان اور تسلی بخش اور پر اعتماد طور پر حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.