کرناٹک: ضلع بیدر سے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے دن اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں۔ حق بات بولنے والے اور حق کی تائید کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دینے والی حکومت آج خاص کر اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہے۔ criticized the Karnataka government
ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ریاست کرناٹک کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی لانا باعث افسوس ہے، حکومت کی جانب سے تعلیم جیسے شعبے کو بھی سیاسی رنگ دینے کو ششیں کی جارہی ہیں، ملک میں ان دنوں حق بولنے اور سچ بتانے یا دکھانے والوں کی گرفتاریوں سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت حق بولنے والوں کے ساتھ نہیں ہے۔ سید منصور احمد قادری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایک ایسا قانون بنایا جائے جس میں کسی بھی مذہبی رہنما کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی بات ہو۔مزید پڑھیں:
Holy Books: تمام مذاہب کی مقدس کتابوں کو شامل نصاب کیا جائےانہوں نے کہا کہ امن بھائی چارہ اور یکجہتی اس ملک کی شان ہے، حکومت کو چاہیے کہ ملک میں امن کی فضا مکدر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔