ETV Bharat / state

Siddaramaiah Distributes Compensation حکومت کسی ایک ذات یا ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی یہ سب کی ہے، سدارامیا - حکومت کسی ایک ذات یا ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی

سی ایم سدارامیا نے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ تقسیم کیا۔

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 7:17 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت سب کی ہے۔ وہ ریاست میں پچھلی بی جے پی زیرقیادت حکومت کے دور حکومت میں پھوٹنے والے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کے خاندانوں کو 25 لاکھ روپے کے معاوضے کی تقسیم کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا
معاوضہ کے حوالے سے سدارامیا نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت نے پچھلی حکومت کی امتیازی پالیسی کو درست کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ حکومت سب کی ہے۔ ایک ذات اور ایک مذہب کے حق میں کام کرنا آئین کے خلاف ہے۔ وہ ایک کروڑ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ پچھلی حکومت کے دور میں فرقہ وارانہ فسادات کا شکار ہونے والے چھ خاندانوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دئے گئے۔ گزشتہ بی جے پی حکومت پر مذہب کے نام پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کے نام پر بھی بی جے پی نے امتیازی پالیسی پر عمل کیا۔جب میں اپوزیشن لیڈر تھا، میں نے بی جے پی کی نفرت اور امتیاز کی سیاست کے خلاف ایوان میں آواز اٹھائی تھی۔ یہاں تک کہ فرقہ وارانہ فسادات کے مرنے والوں کے ناموں میں بھی بی جے پی نے امتیازی سلوک کی پالیسی اپنائی۔ سابقہ ​​حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو تسلی دینے اور معاوضے کی تقسیم میں بھی امتیازی سلوک کیا تھا. انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ ​​بی جے پی حکومت کے ذریعہ کئے گئے امتیازی سلوک کو درست کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے دور میں قانون ہاتھ میں لینے والے جنونی، اخلاقی پولیسنگ، ذات پات کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سزا ملے گی۔ سدارمیا نے کہا کہ میں نے محکمہ پولیس کو سخت قانونی کارروائی کرنے کی واضح ہدایت دی ہے. اس موقع پر وزراء چیلوواریا سوامی، ضمیر احمد خان، سی ایم کے سیاسی سکریٹری ناصر احمد، گووندراجو اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.