بہوجن سماج پارٹی کے نائب صدر واسو نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا ٹاسک کے طور پر ریاست کے اساتذہ کام کر رہے ہیں مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے ان کو کورونا واریئر نہیں قرار دیا گیا ہے۔
اساتذہ اس کام میں پیچھے نہیں ہیں وہ بھی ڈاکٹروں کی طرح کورونا مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کو اب تک ماسک، سینیٹائیزر اور دستانے فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی فوری طور پر ڈیوٹی پر موجود اساتذہ کو تمام حفاظتی انتظامات کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے۔
واسو نے کرناٹک کے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں جن اساتذہ نے کی کورونا ڈیوٹی کے دوران موت ہوئی ہے۔ ایسے اساتذہ کے لواحقین کو معاوضہ دے اور ویکسین فراہم کریں۔