بنگلور: اتر پردیش کے ڈاکٹر کفیل خان Dr. Kafeel Khan نے شہر بنگلور میں متعدد اہم شخصیات کی موجودگی میں اپنی کتاب "گورکھپور ہاسپٹل ٹریجڈی" کا اجرا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ وہ اس کتاب کے ذریعے گورکھپور ہسپتال کے سینکڑوں متاثرین کی داستانیں و ملک میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی ناکامی دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر کفیل خان نے عوام کو اور خاص طور پر نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ دستور پر مکمل اعتماد رکھیں، انصاف کے لئے فسطائی قوتوں کے خلاف آواز بلند کریں اور نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے جیتیں۔
ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ' کتاب میں حکومت کی بے حسی کی حقیقت بیان کی ہے، تاکہ عوام، حکومت اور سرکاری محکموں میں ہونے والی بدعنوانیوں سے روشناس ہو سکیں۔
ڈاکٹر کفیل خان نے بتایا کہ ناانصافی کے خلاف جد و جہد کریں کہ اسی سے ملک کی جمہوریت کو تقویت حاصل ہوگی۔ کفیل خان کو ان کی سی اے اے مخالف تقریر کو آدتیہ ناتھ کی اتر پردیش حکومت کی جانب سے ملک مخالف قرار دے کر ان پر این ایس اے لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ طویل عرصے کے بعد ہائی کورٹ و سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں راحت ملی ہے۔