ETV Bharat / state

گلبرگہ میں شکیب انصاری پر غضنفر اقبال کی کتاب کا اجرا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کرناٹک کے گلبرگہ میں شکیب انصاری پر غضنفر اقبال کی کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔ اس موقعے پر ایقان ایکسپریس کے ایڈیٹر حامد اکمل نے کہا کہ شکیب انصاری گلبرگہ کے اردو فکشن کے صف اول کے فن کار تھے۔ Release of Ghazanfar Iqbal book on Shakib Ansari in Gulbarga

گلبرگہ میں شکیب انصاری پر غضنفر اقبال کی کتاب کا اجرا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 2:32 PM IST

گلبرگہ: ڈاکٹر شکیب انصاری گلبرگہ کے اردو فکشن کے صف اول کے فن کار تھے۔ ان کی حیات اور ادبی خدمات پر ڈاکٹر غضنفر اقبال نے نہایت عمدگی سے کتاب مرتب کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر شاعر وہ ایڈیٹر ایقان ایکسپریس حامد اکمل نے ڈاکٹر غضنفر اقبال کی مرتبہ کتاب ڈاکٹر شکیب انصاری حیات اور ادبی خدمات کی رسم اجرا انجام دینے کے بعد کیا۔ تقریب رسم اجرا آزاد ڈگری کالج گلبرگہ کے زیر اہتمام کالج کے ہی احاطے میں منعقد ہوئی۔ حامد اکمل نے کہا کہ شکیب انصاری نے افسانے اور تبصراتی مضامین منفرد لکھے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غضنفر اقبال گلبرگہ کے ادبی و تہذیبی اثاثے کے تحفظ کا کام سلیقہ مندی سے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Ajit The Lion Book Launched حیدرآباد میں اجیت دی لائن کتاب کا اجرا

کرناٹک کا اردو اکیڈمی کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر وہاب عندلیب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ شکیب انصاری گلبرگہ کے معتبر افسانہ نگار اور افسانہ شناس تھے۔ ان کی خدمات ادب پر غضنفر اقبال نے کتاب محنت اور عرق ریزی سے مرتب کی ہے ان کا یہ عمل قابل تحسین اورقابل تقلید ہے۔ پروفیسر حمید سہر وردی به حیثیت مہمان خصوصی شریک تقریب رہے انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ شکیب انصاری مہذب انسان اور اخلاق و اقدار کا اعلی ترین نمونہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تحریریں کے مطالعے سے علم ہوتا ہے کہ وہ کسی قلم کار سے متاثر نہیں تھے بلکہ اپنے آپ سے وہ متاثر رہے حمیدسہر وردی نے کہا کہ غضنفر اقبال نے ان کے تحریری ادب کو روشنی دی ہے۔ ممتاز خاکہ نگار منظور وقار نے شکیب انصاری پر دلچسپ خاکہ شکیب انصاری مت سہل ہمیں جانو سنایا جس سے حاضرین تقریب محظوظ ہوئے۔

واجد اختر صدیقی نے اپنی تقریر میں کہا کہ غضنفر اقبال نے شکیب انصاری پر کتاب شائع کر کے انھیں عمدہ اور سچا خراج عقیدت پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ زبان و ادب میں غضنفر اقبال جیسے افراد آج کی ادبی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹر شکیب انصاری کے داماد ڈاکٹر سید عبد الجاوید نے اس پر مسرت موقع پر کہا کہ تقریب رسم اجرا میں شرکت سے ان کے خسر محترم کے معاصرین سے خوش گوار ملاقات کرنے کا موقع ملا انھوں نے غضنفر اقبال کے کتاب کو اہم ترین کام قرار دیا۔ ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اپنی جوابی تقریر میں کہا ادب کے حوالے سے افسانہ ان کا پہلا عشق ہے انھوں نے یہ کتاب شکیب انصاری کی افسانوی حیثیت کو اہل گلبرگہ کے روبرو کرنے کے لیے مرتب کی ہے۔
تقریب کے دیگر مہمانان خصوصی ڈاکٹر انیس صدیقی اور الحاج صادق کرمانی نے کتاب کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کو فال نیک قرار دیا۔ آزاد ڈگری کالج گلبرگہ کے پرنسپل محمد مدثر نے صدر تقریب مہمانان خصوصی و اعزازی کی خدمت میں شال پیش کی۔ محمد عرفان ثمین نے غضنفر اقبال تہنیت پیش کی۔ مولانا محمد مسیح اللہ کے قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نوید انجم نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کی نظامت محمد جاوید اقبال صدیقی نے کی اور اظہار تشکر ڈاکٹر محسن احمد فراش نے ادا کیا۔ تقریب میں گلبرگہ کے ادباو شعراء اور دیگر حضرات شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.