ETV Bharat / state

یادگیر: صحافیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 7:34 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاخ یادگیر کی جانب سے یوم صحافت کے ضمن میں صحافیوں میں ضلعی سطح کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کرکٹ، بیڈمنٹن، کیارم، چیس، میوزیکل چیئر جیسے کھیلوں کا انعقاد ‍عمل میں آیا۔

games programme organized for journalists in yadgir
صحافیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد

اردو صحافی سید ساجد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کی جانب سے یوم صحافت 24 جولائی کو منایا جائے گا۔ اسی ضمن میں ضلع بھر کے مختلف تعلقہ جات کے تمام زبانوں کے صحافیوں کے کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں گرمٹکل، شاہ پور، شورا پور، وڈگرہ، ہنسگی تعلقہ جات شامل ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کنڑا صحافی سونیل پاٹل نے بتایا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے صحافیوں کو ذہنی تناؤ کا شکار ہونا پڑا تھا۔ صحافیوں کے ذہنی سکون کی خاطر یہ کھیلوں کا انعقاد کافی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: آئینۂ صحافت کے اجراء پر احسان الرحیم کی 40 سالہ صحافتی خدمات کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے صدر اندودھر قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے یوم صحافت کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف زبانوں کے صحافیوں کو ایک جگہ جمع ہونے اور مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے صحافی اپنی اپنی صلاحیت سے کھیلوں کے حوالے سے اپنی صلاحیت کو ابھرنے کا موقع عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے کھیلوں کا انعقاد آگے بھی جاری رکھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.