ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سرکاری اسپتال میں معروف معلم گروناتھ اپا پکچر جونیئر کالج یادگیر کی برسی کے موقع پر ان کے فرزندان شیو کمار اور رمیش کی جانب سے مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر یادگیر ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، بلدیہ چیئرمین ولاس پاٹل، نائب چیئرمین پربھاوتی، یادگیر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک اور دیگر احباب کی نگرانی میں پھل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو نے کہا کہ شہر کے مشہور معلم گروناتھ اپا کی برسی کے موقع پر ان کے فرزندان کی جانب سے شہر کے سرکاری ہسپتال میں پھل تقسیم کیے اور اس اقدام کے خاطر ان کے فرزندان نے ہم لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جس کے لئے ہم سب سے پہلے ان کے فرزندان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔