یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے چیک اپ کرایا۔ وہیں ڈاکٹر حنا فیروز نے ملک کے تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مختلف احباب اپنے اپنے شعبہ جات میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کررہے ہیں۔ وہیں فیروز ہیلتھ کیئر کی جانب سے یادگیر کے شہریوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ ہیلتھ چیک اپ کے ساتھ ہی ادویات بھی مفت دی گئیں۔
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین یادگیر کے صدر عبدالکریم نے سے بات کرتے ہوئے فیروز ہیلتھ کیئر کے تمام ڈاکٹرس اور ذمہ داران نے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فیروز ہیلتھ کیئر نے آزادی کی اس پر مسرت موقع پر لوگوں کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ لہذا عوام اس سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: Hidden Abilities of Students طلبہ کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارنا ہی اولین مقصد