ریاست کرناٹک شہر بیدر میں خواتین کے لئے کینسر کی مفت اسکرینگ کا نظم کیا گیا ہےڈ اس معاملہ مائنوریٹی ریسورس فورم کہ صدر ڈاکٹر مقصود چندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے 26 نومبر کو بیدر کے قدیم شہر میں ضلع پنچایت دفتر کے سامنے واقع سو بستروں پر مشتمل ہسپتال میں کینسر کے ماہرین کے تعاون سے خواتین کے لئے مفت کینسر چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔Free Cancer Screening for Women in Bidar
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں خصوصا خواتین کے لئے سینہ اور بچے دانی سے متعلق کینسر کا پتہ لگانے کے لئے مفت اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا، کینسر سے متعلق تمام اسکریننگ ٹیسٹ مفت کے جائیں گے۔
انہوں نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھانے کے لئے بیدر کے شہری بالخصوص خواتین سے اپیل کی کہ یہ کیمپ 26 نومبر کو صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک منعقد ہوگا اس کیمپ سے استفادہ کریں ۔
مزید پڑھیں:Kits Distributed Among TB Patients ٹی بی کے مریضوں میں کٹس کی تقسیم