ETV Bharat / state

Free Bus Service گلبرگہ میں خواتین کے لئے مفت بس خدمات کا آغاز - ریاستی حکومت کی اسکیم شکتی یوجنا

ضلع گلبرگہ میں ریاستی حکومت کی اسکیم شکتی یوجنا کے تحت خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مفت بس خدمات کی شروعات پر خواتین نے ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ سدرامیا کا شکریہ ادا کیا۔

گلبرگہ میں خواتین کے لئے مفت بس خدمات کا آغاز

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 4:00 PM IST

گلبرگہ میں خواتین کے لئے مفت بس خدمات کا آغاز

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے دیگر ضلاع کی طرح ضلع گلبرگہ میں بھی ریاستی حکومت کی اسکیم شکتی یوجنا کے تحت خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔مفت بس خدمات کی شروعات پر خواتین نے وزیراعلیٰ سدرامیا کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلی سدرامیا اور نائب وزیر اعلی ڈی کے شوکمار ،ٹرانسپورٹ وزیر رام‌لنگارڈی اور دیگر کانگریس کے لیڈران نے ‌شکتی یوجنا اسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت بس سروس کو ہری جھنڈی دیکھائی۔اس موقع پر کرناٹک کے مختلف اضلاع گلبرگہ ،بیدار ،یادگیر،رائچور بیجا پور ،ہبلی ،دھارواڈ‌ اور دیگر اضلاع میں ایس آر ٹی بس اسٹینڈس پر خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات فراہم کی گئی۔

کرناٹک میں 2023 اسمبلی انتخابات کے وقت کانگریس پارٹی نے عوام سے پانچ وعدے کئے تھے ۔کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ریاست کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنی ہے۔‌ حکومت کا اہم ترین وعدوں میں سے ایک خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات کو پورا کیا۔

خواتین نے کہاکہ ریاست کرناٹک کی نئی حکومت نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا۔آنے والے دنوں میں مزید چار وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار ہے۔حکومت نے جو کچھ بھی کیا ہے۔اس سے وہ خوش ہیں۔اس سے پہلے کسی حکومت نے ایسا نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی

خواتین کا کہنا ہے کہ کانگریس کی حکومت نے گھریلو خواتین کی پریشانیوں کو بہت حد تک کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لئے وزیراعلیٰ سدرامیا اور ان کی حکومت کو بہت بہت شکریہ ۔امید کرتے ہیں آنے والے دنوں میں مفت بس خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.